ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹراحمدی نژاد نے آج اسلامی ممالک کے تعلقات عامہ کے حکام کی عالمی کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں توقع ظاہر کی ہے کہ تعلقات عامہ کے فن و صنعت سے سرشار مختلف میدانوں میں عظیم سائنسی اور عملی تجربوں سے مزین اس کانفرنس کے ذریعے تعلقات عامہ کے میدان میں سرگرم عہدیداروں کےلئے مزید جدوجہد اور آگہی کی فضا میسر آ سکے گی۔اپنے اس پیغام میں صدراحمدی نژاد نے مزید کہا کہ مختلف شعبوں میں بیش بہا اسلامی تعلیمات، ان حقائق کی گہرائیوں کو سمجھنے کےلئے انسانی فکر کےلئے نئی راہیں کھول سکتی ہیں جن کی ہمیشہ تلاش میں رہی ہے اور اسی دین رحمت کی بناء پر انسانیت کو نشانہ بنانے والی جہالت اور نادانی کے اندھیروں کو ختم کیا جاسکتا ہے۔اسلامی ممالک کے تعلقات عامہ کے حکام کی دوسری عالمی کانفرنس کا آج تہران میں صدرمملکت ڈاکٹراحمدی نژاد کے پیغام سے آغاز ہوا۔۔۔۔۔/110
7 دسمبر 2012 - 20:30
News ID: 370713
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ اطلاعات ونشریات کے میدان میں اسلامی ڈائیلاگ کے تحفظ کی غرض سے مذہبی یکجہتی کے فروغ اور ممتاز نٹ ورک کی تشکیل قابل قدر اقدام ہے۔